ابنا: رپورٹ کے مطابق علی اکبر ولایتی نے آج ایک نیوز کانفرنس میں غزہ میں صیہونی حکومت کے حالیہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عام شہری، خواتین، بچے اور بوڑھے صہیونی ریاست کے حملوں کی زد میں ہیں جس کی چارہ جوئی کی جانی چاہۓ۔ علی اکبر ولایتی نے فلسطینی ہسپتالوں پر صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہسپتالوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور اسرائیلی حکام کو بین الاقوامی عدالت میں ان اعمال کے لۓ جوابدہ ہونا ہوگا۔ اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی اکبر ولایتی نے فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں ایران کے مؤثر کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کرنے والوں میں سر فہرست ہے اور ایران کی حکومت اور ملت بدستور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.......
/169